اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دسمبر بروز پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ https://urdu.geo.tv/latest/209096-