وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا ونگ حکومتی اقدامات کا دفاع کرے گا اور مخالفین کو مؤثر جواب دے گا۔ حکومتی اقدامات کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات و نشریات میں قائم کیا جارہا ہے جس کے لیے 42 ملین روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ 27 افراد پرمشتمل ہوگا جو کہ حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں تھی اور اقتصادی رابطہ کونسل(ای سی سی) نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی سمری مسترد کردی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ وزارت خزانہ کا اختیار نہیں ہوتا، ای سی سی نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا بجٹ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔ https://urdu.geo.tv/latest/216319-