وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے حوالے سے آج قوم سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ تعمیراتی انڈسٹری، لاک ڈاؤن اور شاہراہوں کی بندش سے متعلق اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام ریکارڈ کرادیا ہے جسے کچھ دیر بعد نشر کیا جائےگا، وزیراعطم کے پیغام میں تعمیراتی شعبےکی بحالی کےلیےاعلان شامل ہے جبکہ تعمیراتی صنعت کو ٹیکس سمیت کئی طرح کی چھوٹ کا اعلان پیغام کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پیغام میں انجینیئرنگ، ڈیزائن، ماربل اور سینیٹری کی صنعت کے لیے بھی اعلانات، دیہاڑی داروں، مزدوروں و مستحقین اور ایک کروڑ افراد کیلئے مراعات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام کے تحت ماہانہ امداد ملے گی۔ https://urdu.geo.tv/latest/217442-