وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اِس وقت جب کورونا وائرس سمیت دوسرے مسائل کے حل کے لیے بھر پور اور کامیاب کوششیں کررہی ہے ایسے میں کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ https://urdu.geo.tv/latest/221691-