سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹی میں ایک دن کا اضافہ کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اب 2 اگست کے بجائے 3اگست تک ہوں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک رکھی گئی تھیں تاہم اب اس میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ https://urdu.geo.tv/latest/227909-