لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر برائے وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔ اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا اس لیے استعفیٰ دیا۔ https://urdu.geo.tv/latest/226991-