اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا گیا، اعلیٰ سول وعسکری حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے جبکہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کرونا کیخلاف مہم میں تعاون کے باعثاعلی عسکری حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت مملکت کو درپیش دیگر چیلنجز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/538510