قومی احتساب بیورو (نیب) نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے نوازشریف کی طلبی کا نوٹس 17 اے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن کے پتے پر بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف 31 مارچ کو 11 بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 ماہ سے لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں جبکہ اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔ مارچ کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جیو نیوز اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 54 کنال کے پلاٹ الاٹ کیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 1986 میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے لہٰذا ان سے سوالات پوچھنے ہوں گے۔ https://urdu.geo.tv/latest/217198-