لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے، حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت پہنچے تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ https://urdu.geo.tv/latest/200963-